ماں باپ کومحبت بھری نگاہ سے دیکھنا بھی عبادت ہے۔
حدیث نبوی ﷺ ’’ ماں باپ کو محبت بھری نگاہ سے دیکھنا بھی عبادت ہے‘‘ ماں اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ماں کا لفظ بولتے ہی ٹھنڈک اور سکون کا احساس رگ وپے میں اترجاتا ہے کیونکہ ماں مجسم دعا ہے ۔ماں کے قریب آتے ہی یہ احساس ہوتا ہے کہ ایک خوف زدہ ڈرا سہما معاشرے کا ستم رسیدہ کوئی شخص ایک بہت ہی نرم وملائم، آسودہ، آرام دہ اور محفوظ پناہ گاہ میں آگیا ہے۔ماں دنیا کا وہ واحد رشتہ ہے جو اپنے بچے کے غم جھولی میں سمیٹ کر آسودگی محسوس کرتی ہے۔دنیا کے ہر رشتے میں تھوڑی بہت خود غرضی ہوسکتی ہے لیکن ماں کا رشتہ واحد رشتہ ہے جوہر غرض سے خالی ہوتا ہے۔ اسلام نے بھی ماں کو بہت اونچا مقام دیا ہے۔ایک مرتبہ ایک شخص نے رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟۔آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تیری ماں‘‘ اس نے پوچھا:’’پھر کون؟‘‘آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تیری ماں‘‘اس نے تیسری بار پوچھا:’’پھر کون؟‘‘آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تیری ماں‘‘ چوتھی بار پوچھنے پر آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ تیرا باپ‘‘ ایک صحابی رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم کی خدم...
Comments
Post a Comment